چنتامنی:6 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی کی تاریخ میں دوسری مرتبہ سٹی ڈیولپمنٹ چیرمین کی حیثیت سے سابق بلدیہ کے نائب صدر محبوب نگر ریاض پاشاہ کو سٹی ڈیولپمنٹ چیرمین نامزد کیا گیا۔کانگریس پارٹی کے تحت سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکر کی اپنی پوری سفارشات سے یہ عہدہ دیا گیا اس موقع پر ریاض پاشاہ چنتامنی جامع مسجد کے صدر مون اسٹار غوث پاشاہ کے ہمراہ ایک پوری ٹیم کے ساتھ جسمیں سنے لال ،امتیاز پاشاہ،آر آر رحمت واجد بیگ کولار ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین اقبال صاحب،عبد القادر،وغیرہ شریک رہے آج بنگلور میں کولار حلقہ کے رُکن پارلیمان و سابق وزیر کے۔ہیچ۔منی اپا کے رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اس موقع پر ریاض پاشاہ نے کہا کہ سٹی ڈیولپمنٹ چیرمین کے عہدہ نوازی میں ڈاکٹر ایم سی سدھاکر اور کے ہیچ منی اپا کی بھرپور کوشش رہی ہے اس موقع پر مجھے ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ایک مسلمان ہونے کے ناطے پوری ایمان داری کے ساتھ شہر کی تری پر خدمات انجام دوں گا اس موقع پر سابق وزیر کے ہیچ منی اپا نے کہا کہ کانگریس ایک مضبوط اور مستحکم پارٹی ہے اور پورے ہندوستان میں سیکولرزم کی حامل ہے اس کا ساتھ دینا ضروری ہے۔